چھ سال کی معصوم کے ساتھ منگل کو دوارکا میں بہلا پھسلا کرپڑوس کے ہی ایک شخص نے معصوم کے ساتھ زیادتی کی،ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہرہے اور اس کا صفدر جنگ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ آبروریزی کے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔
ہسپتال میں معصوم بچی کی خیریت اور اس کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد کجریوال نے کہا دہلی حکومت متاثرہ کے کنبہ کو 10لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی۔