قومی دارالحکومت دہلی میں ریاست کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کوروناوائرس سے متاثرین مریضوں کے علاج کے 100 دن مکمل ہونے پر جمعرات کو لوک نائک جے پرکاش ہسپتال (ایل این جے پی) پہنچ کر ڈاکٹرز اور نرسز کی حوصلہ افزائی کی اور گھروالوں سے مریضوں کو بات کرنے کے لیے ویڈیو کانفرسنگ کی سہولت شروع کی۔
مسٹر کیجریوال نے صحافیوں سے کہا کہ ایل این جے پی ہسپتال کو کورونا متاثر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے آج 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے صحافیوں سے کہا کہ ایل این جے پی ہسپتال کو کورونا متاثر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے آج 100 دن مکمل ہوگئے ہیں واضح رہے کہ 17 مارچ کو ایل این جے پی کو کووڈ-19 ہسپتال قرار دیا گیا تھا۔
ایل این جے پی پورے ملک کا سب سے بڑا کووڈ-19 کا ہسپتال ہے، جو دو ہزار بیڈ پر منحصر ہے، اور 17 مارچ سے اب تک ایل این جے پی ہسپتال میں 2700 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
ایل این جے پی میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیت خیال رہے کہ بغیر علامات والے مریض گھر پر ہی علاج کراتے ہیں لیکن جو مریض شدید طور پر متاثر ہیں ان کا علاج آسان نہیں تھا پھر بھی ڈاکٹرز نے بغیر اپنی جان کی پرواہ کیے یہاں دن رات کام کیا ہے، ایل این جے پی ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسز بہت اچھا کام کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایل این جے پی ہسپتال میں ایک سب سے بڑی بات یہ ہوئی کہ پہلی مرتبہ یہاں پلازما تھریپی کا استعمال کیا گیا اور وہ کامیاب رہا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے لیے دہلی کے ایل این جے پی ہسپتال میں اب گھروالوں سے بات کرنے کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب کورونا مریض سے اس کے کنبہ کے افراد ویڈیو کال پر بات کرسکتے ہیں۔
اب ہر وارڈ میں ٹیب لگا دیے گئے ہیں، مریض کا رشتہ دار باہر قائم ٹیب کی مدد سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کرسکتے ہیں۔