نئی دہلی:کنجھا والا حادثہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ "کنجھاوالا میں ہماری بہن کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے مجھے امید ہے کہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے بات کی ہے۔ ان سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ملزموں کے خلاف آئی پی سی کی سخت ترین دفعات لگائی جائیں۔ kejriwal expressed grief over kanjhawala accident
انہوں نے مزید کہا کہ 'ملزموں کے اعلیٰ سیاسی روابط ہو سکتے ہیں لیکن کسی قسم کی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ وہیں عآپ رکن اسمبلی سوربھ بھردواج نے پولیس پر سوال اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کنجھا والا کے علاقے میں ایک لڑکی کی موت ہو گئی اور 22 بار پی سی آر کال کی گئی، لیکن دہلی پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ جب آخری کال آئی کہ ایک لڑکی کی برہنہ لاش ملی ہے تو دہلی پولیس لاش کو برآمد کرنے پہنچ گئی۔ یہ دہلی پولیس کا کام کرنے کا انداز ہے۔