نئی دہلی:تمام پارٹیاں دہلی میں ایم سی ڈی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دہلی پہنچ کر لوگوں سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے حق ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیجریوال نے مسلمانوں اور تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کا کام کیا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم نے بھی دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 15 وارڈوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اتوار کو اے آئی ایم آئی ایم امیدواروں کے انتخابی مہم کے لیے دہلی پہنچے اور شمال مشرقی دہلی کے پرانے مصطفی آباد اور سیلم پور سمیت مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کیا اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔asaduddin owaisi attacks on arvind kejriwal
ایم سی ڈی انتخابی مہم میں اویسی الگ ہی رنگ میں نظر آئے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے زیادہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر حملہ کرتے نظر آئے۔ انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چھوٹا ریچارج قرار دیتے ہوئے طنز کیا۔ اویسی نے کہا کہ دہلی میں کسی نے کوئی کام نہیں کیا، نہ اسکول بنایا ہے، نہ صفائی ہوئی ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، گلیاں بھی خستہ حال ہیں۔