اردو

urdu

ETV Bharat / state

گارگی کالج واقعہ انتہائی افسوسناک : کیجریوال - وزیر اعلی اروند کیجریوال

وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز گارگی کالج میں طالبات کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کو انتہائی افسوسناک اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گارگي کالج واقعہ انتہائی افسوسناک : قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہو: کیجریوال
گارگي کالج واقعہ انتہائی افسوسناک : قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہو: کیجریوال

By

Published : Feb 10, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:19 PM IST

طالبات کی گارگی کالج میں چھ فروری کو سالانہ تقریب تھی۔ اس دوران کچھ شر پسند مبینہ طور پر کالج کی دیوار پھاند کر اندر گھس آئے اور طالبات کے ساتھ بدسلوکی کی۔
یہ معاملہ آج پارلیمنٹ میں بھی گونجا ہے۔
کیجریوال نے گارگی کالج کی طالبات کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر کہا کہ 'گارگی کالج میں ہماری بیٹیوں کے ساتھ بدسلوکی انتہائی افسوسناک اور مایوس کن ہے۔ اسے قطعی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ہمارے کالجوں میں پڑھنے والے بچے محفوظ ہیں۔'

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details