دارالحکومت دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر تشکیل نو اور جموں و کشمیر ریزرویشن بل (دوسری ترمیمی) بل سنہ 2019 کو راجیہ سبھا میں غور کرنے کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک عارضی التزام تھا اور اسے بہت پہلے ہی ختم کردیا جانا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں سیاسی عزم کا فقدان نہیں ہے، ہم ووٹ بینک کی سیاست نہیں کرتے۔