اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omar Abdullah on 370 جموں و کشمیر کے لوگوں کی نگاہیں سپریم کورٹ پر مرکوز، عمر عبداللہ

سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی تنسیخ کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت بدھ سے شروع ہوئی۔

a
a

By

Published : Aug 2, 2023, 1:37 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کہنا ہے کہ ’’جموں کشمیر کے عوام عدالت عظمیٰ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔‘‘ عمر عبد اللہ بدھ کی صبح قومی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے جہاں عدالت عظمیٰ میں دفعہ 370 کی تنیسخ کے خلاف دائر عرضیوں کی آج سے روزانہ بنیادوں پر سماعت ہو رہی ہے۔

سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’میں پہلی بار عدالت عظمیٰ آیا ہوں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں یہاں پانچ اگست 2019 کے واقعات کو چلینج کرنے والے کیس کے سلسلے میں کپل سبل کی بحث کو دیکھنے آیا ہوں۔‘‘ ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’ہم یہاں امید لے کر آئے ہیں کیونکہ ہماری پارٹی اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو چیف جسٹس اور ان کے رفقاء کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا موقع ملا ہے۔‘‘

1

مزید پڑھیں:Article 370 Case آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ میں سنوائی شروع

عمر عبداللہ نے 5اگست 2019کے فیصلے - جس میں دفعہ 370کی تنسیخ اور سابق ریاست کو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کیا گیا - پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’ہمیں پہلے دن سے لگا کہ جو جموں وکشمیر کے ساتھ ہوا ہے وہ آئینی اور قانونی لحاظ سے غلط ہے اور ہم نے انصاف حاصل کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’جموں وکشمیر کی عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ عدالت عظمیٰ میں آج یعنی 2 اگست سے دفعہ 370 کی تنسیخ کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر روزانہ کی بنیادوں پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details