دہلی: کانگریس کو بڑا جھٹکا، قدآور رہنما بی جے پی میں شامل - راج کمار چوہان
کاگریس کے سابق رہنما راج کمار چوہان نے اپنے کئی حامیوں کےساتھ دہلی کے بی جے پی صدر منوج تیواری کی موجودگی میں یہاں بی جےپی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
کانگریس کو بڑا جھٹکا
دہلی میں اپنی کھوئی ہوئی زمین پھر سے حاصل کرنے کی کوشش کررہی کانگریس کو ہفتہ کے روز اس وقت سخت دھچکا لگاجب لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ سے ایک دن قبل ہی شیلا حکومت میں تعمیرات عامہ کے وزیررہے اور پارٹی کے قدآور رہنما راج کمار چوہان نے بی جے پی کا دامن تھام لیا۔