آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی ایم ایس) ، شعبہ ریموٹولوجی کے صدر ، ڈاکٹر اُما کمار نے ، ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کہا کہ گٹھیا کے سنگین مریضوں کو خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔
کورونا کے دوران گٹھیا کے مریض خاص خیال رکھیں: ایمس انہوں نے کہا کہ ایسے مریضوں کو گھر کے اندر ہی رہنے چاہئے کیونکہ ان کی قوت مدافعت ادویات اور سوئیوں سے متاثرہوتی ہے۔
گٹھیا کے سلسلے میں معاشرے میں آگاہی پھیلانے کے لئے گزشتہ دنوں صدر رام ناتھ کووند کے ذریعہ اعزاز سے نوازے گئے، ڈاکٹر کمار نے اتوار کے روز یواین آئی کو بتایا کہ 80 فیصد مریض کورونا وائرس سے لڑنے کے بعد اپنی قوت مدافعت سے ٹھیک ہوجاتے ہیں ، لہذا گٹھیا کے مریضوں کو اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر خاص توجہ دینی چاہئیے۔اس کےلئے متناسب ، قابل ہضم اور متوازن غذا بھی لینا چاہئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دن میں یہ قوت نہیں بڑھتی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا کی وبا پھیل رہی ہے ، لہذا پین کلر جیسی دواؤں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ پیراسیٹامول صرف بخار ، جسمانی درد کے بعد ہی کھانی چاہئے اور وہ بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں۔مریضوں کو اپنے آپ دوا لینے سے بچنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ گٹھیا کے مریض جو 'بایولوجیکل اور 'ڈی مارٹ' دوائیں لیتے ہیں ،ان سے ان کی قوت مدافعت بھی متاثر ہوتی ہے، لہذا ان دنوں انہیں گھر میں ہی رہنا چاہئے کیونکہ اگر وہ باہر نکلنے پرانہیں کورونا انفیکشن ہوگیا تو وہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔