بابری مسجد کے فیصلے کے بعد مولانا سید ارشد مدنی نے رد عمل پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے بھارت کے مسلمان اور برادران وطن سے یہ اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کو ہار اور جیت کے نظریے سے نہ دیکھیں۔
ملک میں امن وامان اوربھائی چارہ کے ماحول کو باقی رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں ہے لیکن سپریم کورٹ اقتدار اعلیٰ ہے۔
مسٹر مدنی نے یہ اپیل بھی کی کہ مسلمان مایوسی کا شکار نہ ہوں، اللہ پر یقین کریں اوراپنی مسجدوں کو آباد رکھیں۔