اردو

urdu

ETV Bharat / state

آروگیہ سیتو موبائل ایپلی کیشن کا استعمال لازمی - سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین

حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لئے آروگیہ سیتو موبائل ایپلی کیشن کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

Breaking News

By

Published : May 2, 2020, 3:38 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کے روز حکومت اور نجی شعبہ کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کووڈ-19 وبائی امراض سے لڑنے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے آروگیہ سیتو موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کریں۔

وزارت نے کہا کہ 'متعلقہ اداروں کے سربراہ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ملازمین کے درمیان اس ایپ کی 100 فیصد استعمال کو یقینی بنائیں۔'

مرکزی وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ موبائل اپلی کیشن کوویڈ 19 کے علاقوں میں رہنے والے افراد کے لئے لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ ' یہ ایپ صارفین سے اس کی لوکیشن کی جانکاری کے بعد صارفین کے آس پاس موجود انفیکشن کے خطرے اور امکانات کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ انفیکشن اور اس کے علامات سے بچنے کے طریقے بھی بتاتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details