میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایم ناراوانے نے کہا کہ 'اگر بھارتی پارلیمنٹ ہدایت دے تو ہم ’پی او کے‘ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے کاروائی کریں گے'۔
'بھارتی آرمی پاک مقبوضہ کشمیر حاصل کرنے تیار' - Army ready to take control of PoK
بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراوانے نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'انڈین آرمی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے'۔

پی او کے، حاصل کرنے آرمی تیار
پی او کے، حاصل کرنے آرمی تیار
حکومت کی جانب سے اشارہ ملنے کے سوال پر نئے آرمی چیف نے کہا کہ 'ہم پارلیمنٹ کی ہدایت کے منتظر ہیں اور اگر حکومت پی او کے کو حاصل کرنے کا حکم دیتی ہے تو ہم ایسا کرنے کے اہل ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کا مکمل علاقہ بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے'۔