راشٹرپتی بھون کی سیکیورٹی میں تعینات ایک فوجی جوان نے بدھ کی صبح خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت 38 سالہ تیج بہادر تھاپا کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کو موقع سے کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا ہے۔ واقعے کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔
معلومات کے مطابق 'بدھ کی صبح تقریبا 4 بجے ساؤتھ ایوینیو پولیس اسٹیشن کو فون آیا کہ راشٹرپتی بھون میں ایک فوجی نے خود کو لٹکا کر خودکشی کرلی ہے۔'
پولیس جب موقع پر پہنچی تو وہاں 38 سالہ تیج بہادر پنکھے سے لٹکا ہوا تھا۔ اس نے بیرک میں ہی خودکشی کرلی۔