نئی دہلی:دہلی پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران جہانگیرپوری علاقے میں ہتھیار سپلائی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت راجن عرف راہل (38) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دہلی کے جہانگیر پوری کا رہنے والا ہے۔ اس سے قبل راہل کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔ وہیں جہانگیرپوری میں فرقہ وارانہ تصادم Communal Clashes in Jahangirpuri کے دوران راہل نے فسادیوں کو ہتھیار فراہم کیے تھے یا نہیں، پولیس ابھی تک اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
وہیں اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈی سی پی برجیندر کمار یادو نے میڈیا کو بتایا کہ ہم فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ملزم کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ راہل اسلحے کی ایک کھیپ بیرونی شمالی اور ملحقہ اضلاع میں مجرمین کو فروخت کرنے کے لیے آئے گا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکٹر 36 روہنی میں واقع شہباز ڈیری کے علاقے میں جال بچھا کر ملزم کو روک لیا گیا۔ دراصل راہل کو بوانا روڈ کی طرف سے اسکوٹی پر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ Alleged Arms Supplier Arrested in Jahangirpuri