اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین ہی نہیں پورا معاشرہ فائدے میں - تین طلاق بل

سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ اب اس بل سے مسلم خواتین کے خوف و ہراس کا ازالہ ہوگا۔

سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان

By

Published : Jul 31, 2019, 1:37 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں راجیو گاندھی حکومت میں مرکزی وزیر رہے عارف محمد خان نے کہا کہ 'تین طلاق بل پاس ہونے سے محض مسلم خواتین کو ہی نہیں، بلکہ پورے سماج کو فائدہ ہوگا۔

سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان

تیئس اگست سنہ 1985 کو عارف محمد خان نے لوک سبھا میں ایک تاریخی بیان دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'تین طلاق کے پیش نظر ایک قانون بنایا جانا ضروری ہے'۔

اس بیان کے 34 برس کے بعد یعنی 30 جولائی سنہ 2019 کو راجیہ سبھا نے اپنی منظوری دے کر تاریخ رقم کردی۔

واضح رہے کہ اس بل کی حمایت میں کل 99 ووٹ پڑے، جبکہ اس بل کے خلاف 84 ووٹ ڈالے گئے، حالانکہ 18 ارکین پارلیمان غیر حاضر رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details