اردو

urdu

'معیشت میں دستکاروں کی اہم شراکت'

By

Published : Feb 21, 2021, 3:13 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے کاریگر اور دیہی صنعت سے وابستہ دستکاروں کی معیشت میں نمایاں شراکت ہے۔

معیشت میں معماروں کی اہم شراکت
معیشت میں معماروں کی اہم شراکت

اتوار کو یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 26 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دیہی صنعت کا سالانہ کاروبار 80 ہزار کروڑ ہے جسے بڑھا کر پانچ لاکھ کروڑ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ ملک کی جی ڈی پی میں اضافے کے لیے وزارت کا ہدف قابل تحسین ہے۔ اس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح کی برانڈنگ ہوتی ہے جس سے کاریگروں اور دستکاروں کو مناسب قیمت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فن کا ہنر اور قابلیت صرف اونچی اونچی عمارتوں میں نہیں رہتی بلکہ دیہات اور گلیوں میں بھی رہتی ہے۔ اس میلے میں اشیا کی جو قسمیں دیکھی گئی ہیں، اس کو بنانے والے حقیقت میں اس فن کے استاد ہیں۔

یہ لوگ اپنی قسمت کے بھی استاد ہیں۔ یہاں مختلف اسٹالوں پر لگے سامان دیہات اور محلوں میں بنے ہوں گے لیکن جتنی حوصلہ افزائی اور عزت کاریگروں اور دستکاروں کو ملنی چاہئے وہ نہیں ملی لیکن ہماری حکومت نے ان کو مکمل احترام اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہنر ہاٹ ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور ملک کے خوشحال ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ فنون لطیفہ کی ایک عمدہ نمائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ ’آتم نربھر بھارت‘ کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

کورونا جیسے عالمی وبا کے دور کو کاریگروں نے تباہی کو مواقع میں تبدیل کردیا۔ وہ جانتے تھے کہ ہنر ہاٹ لگے گا، لہذا وہ لاک ڈاؤن میں اپنی چیزیں تیار کرتے رہے۔

خیال رہے وزارت اقلیتی امور کے زیراہتمام دیسی کاریگروں اور دستکاروں کی 26 وی ’ہنر ہاٹ‘ کا انعقاد 20 فروری سے یکم مارچ 2021 تک ’ووکل فار لوکل‘ کے عنوان سے کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details