اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبران اسمبلی کو آن لائن سوال بھیجنے کی منظوری - عالمی وبا کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون کے باوجود اتراکھنڈ میں 2020 کے دوسرے سیشن کے لئے اسمبلی کے صدر پریم چند اگروال نے تمام اراکین اسمبلی سے علاقے سے متعلق مسائل کے سوالات کو آن لائن اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری دی ہے۔

ممبران اسمبلی کو آن لائن سوال بھیجنے کی منظوری
ممبران اسمبلی کو آن لائن سوال بھیجنے کی منظوری

By

Published : Apr 30, 2020, 6:04 PM IST

اگروال نے جمعرات کو بتایا کہ سال 2020 کے دوسرے سیشن کیلئے اسمبلی کے تمام اراکین اپنے سوال آن لائن اسمبلی کو بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں پانچ سوال ہی پوسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس سلسلے میں اسمبلی کے تمام اراکین کو خط کے ذریعے معلومات دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام اراکین اسمبلی اسمبلی کے ذریعہ دیئے گئے ای میل آئی ڈی سے ہی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سوال پوسٹ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اراکین کو لاک ڈاون ختم ہونے کے ایک ہفتے یا سوال پوسٹ کرنے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر اندر، جو بھی پہلے ہو، سوال کی اصل کاپی اسمبلی کے سوال سے متعلق سیکشن میں دستیاب کرانا لازمی ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details