اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپولو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کمال کردیا - جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کی چھ سال کی بچی انجیلا

جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کی چھ سال کی بچی انجیلا جو گزشتہ چھ برس سے سماعت اور گویائی سے محروم تھی، اس کا کوکلیئربرین اسٹیم امپلانٹ کر کے اپولو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے نئی زندگی دی ہے۔

سماعت اور گویائی سے محروم

By

Published : Nov 24, 2019, 9:19 PM IST

انجیلا سماعت کے اعصابی نظام اور کان کے اندر پائی جانے والی کولکلیئر میں خرابی کی وجہ سے چھ برس تک سماعت اور گویائی سے محروم تھی۔ اسٹینڈرڈ کولکیئرامپلانٹ سے اس کا علاج ممکن نہیں تھا، کیونکہ بچی میں ہیئرنگ نرو ہی نہیں تھی اور ایسے میں آڈیٹری برین امپلانٹ ہی اس کے علاج کا واحد متبادل تھا۔

اپولو ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر امت کشور نے بتایا کہ آڈیٹری برین اسٹیم امپلانٹ کافی پیچیدہ سرجری ہے، جس میں آڈیٹری ڈیوائس کو سرجری کے ذریعہ برین اسٹیم میں امپلانٹ کیا جاتا ہے، اس سے ایسے مریض بھی پھر سے سن سکتے ہی جن میں ہیئرنگ نرو موجود نہ ہو یا خراب ہو چکی ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details