نئی دہلی:دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے آج 324 پرنسپلوں کی تقرری ایک تاریخی قدم ہے۔ سکسینہ نے بدھ کو یہاں دہلی کے نئے تعینات ہونے والے سرکاری ملازمین کی تقرری نامہ تقسیم کرنے کی تقریب میں کہا کہ گزشتہ دس مہینوں میں دہلی حکومت نے تقریباً 15 ہزار لوگوں کو مستقل سرکاری ملازمتیں دینے میں کامیابی حاصل کی، اس کے لیے تمام افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے 1500 افراد کو آج موصول ہونے والے تقرری نامے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسے صرف تقرری لیٹرنہیں بلکہ حلف نامہ سمجھ کرایمانداری سے لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ 2010-11 سے یہاں کے اسکولوں میں پرنسپلز کی آسامیاں خالی پڑی تھیں اور آج 324 پرنسپلز کے تقرری لیٹر دیئے گئے جو ایک تاریخی قدم ہے۔ اس سے پہلے کسی بھی ریاست میں ایک دن میں اتنے پرنسپلوں کی تقرری نہیں کی گئی تھی۔ اس سے دہلی کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ میں پانچ سو لوگوں کو تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ یہ ایک اہم محکمہ ہے لیکن 2014 کے بعد پہلی بار بھرتیاں کی گئی ہیں۔ اسی طرح دیگر محکموں میں بھی بھرتیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔
چیف سکریٹری نریش کمار نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں جتنی تقرریاں ہوئی ہیں وہ اس سے پہلے گاشتہ پانچ برسوں میں نہیں ہوئیں۔ یہ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 300 سے زائد پرنسپلز کی تقرری بہت بڑی حصولیابی ہے۔ دارالحکومت میں برسوں سے پرنسپل کی آسامیاں خالی پڑی تھیں جنہیں اب پر کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی ایس ایس ایس بی کے چیئرمین سوربیر سنگھ، این ڈی ایم سی کے چیئرمین امت یادو اور دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔
VK Saxena On Appointment of Principals ایک دن میں 324 پرنسپلز کی تقرری تاریخی، وی کے سکسینہ
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے بدھ کو یہاں دہلی کے نئے تعینات ہونے والے سرکاری ملازمین کی تقرری نامہ تقسیم کرنے کی تقریب میں کہا کہ گزشتہ دس مہینوں میں دہلی حکومت نے تقریباً 15 ہزار لوگوں کو مستقل سرکاری ملازمتیں دینے میں کامیابی حاصل کی
Etv Bharat
Last Updated : Apr 19, 2023, 3:34 PM IST