دہلی کے اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسی لینس میں داخلے کے لیے سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق اسکول آف ا سپیشلائزڈ ایکسی لینس میں داخلے کے لیے درخواست کا عمل آن لائن ہوگا۔ School of Specialized Excellence Entrance Examination Circular
دلچسپی رکھنے والے طلبہ 10 فروری سے 28 فروری تک ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی آفیشل ویب سائٹ www.edudel.nic.in/sose پر جا کر داخلہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ Official website of the Directorate of Education
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 'ان اسکولوں میں طلباء کو انٹرنس امتحان کے تحت داخلہ دیا جائے گا۔'
ان اسکولوں میں نویں اور گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے 50 نشستیں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے لیے مختص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:First List Delhi Nursery School Admission: پہلی فہرست میں 70 فیصد نشستوں پر داخلہ
اس کے علاوہ باقی 50فیصد دہلی کے دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے طلباء کے لیے مختص ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان اسکولوں میں 15 فیصد سیٹیں ایس سی کے لیے 7.5 فیصد ایس ٹی کے لیے اور 27 فیصد او بی سی کے لیے دہلی حکومت کے قواعد کے مطابق اور تین فیصد مختلف معذور طلبہ کے لیے مختص ہیں۔ اس کے علاوہ دلچسپی رکھنے والے طلبہ داخلے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔