دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے آج کہا ہے کہ سوئچ دہلی مہم کے چوتھے ہفتے میں ہماری توجہ دہلی کے تمام آر ڈبلیو اے سے جڑنا ہے، میری سب سے گزارش ہے کہ سوئچ دہلی مہم کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لئے اپنے علاقے میں آگاہی مہم چلائیں تاکہ گاڑیوں کو بجلی کی گاڑیوں میں آسانی سے تبدیل کرنے کو یقینی بنایا جاسکے، اس کے لئے اراکین اسمبلی، آر ڈبلیو اے اور قریبی لوگوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس دوران کیلاش گہلوت نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'آر ڈبلیو اے اور رکن اسمبلی ”ای وی ایس” کے ماحولیاتی فوائد کے بارے عوام کو آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ای وی پالیسی کے فوائد کو ڈور ٹو ڈور مہم چلا کر عوام کو بیدار کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی برقی گاڑیوں کے خریداروں کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگز کر کے ان کے تجربے پر تبادلہ خیال کر کے ای وی ایس میں شفٹ کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔
کیلاش گہلوت نے کہا کہ 'یہ صاف ستھری اور سبز دہلی کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ ہم آر ڈبلیو اے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں کم سے کم 5 فیصد پارکنگ کی جگہوں پر چارجنگ پوائنٹس قائم کرنے کے لئے سوئچ دہلی کی قرار داد لی ہے۔ اس سے لوگوں کو اپنے احاطے میں مناسب چارجنگ کی یقین دہانی ہوگی اور دہلی کے رہائشیوں کے لئے ایک آسان تبدیلی کو یقینی بنائے گا۔'