اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شب برأت کے دن لاک ڈاؤں پرعمل کریں' - گورنر انل بیجل نے بدھ کو مسلم فرقہ سے اپیل

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے مسلمانوں سے شب برأت کے موقع پر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

شب برات کے موقع پر لاک ڈاؤں کا عمل کرنے کی اپیل
شب برات کے موقع پر لاک ڈاؤں کا عمل کرنے کی اپیل

By

Published : Apr 8, 2020, 3:47 PM IST

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے بدھ کو مسلم فرقہ سے اپیل کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر لاک ڈاؤن کا عمل کرتے ہوئے گھروں میں اپنے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے کہاکہ 'شب برأت کے موقع پر میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کے اس دور میں شب برأت گھر پر ہی منائیں۔

اپنے گھروالوں کی صحت اور حفاظت وسلامتی کے ساتھ ساتھ صحت کے اہلکاروں کی صحت اور ان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کریں۔

دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے ہی جارہے ہیں، یہاں اب تک کل 576 افراد متاثر ہیں اور نو کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details