قومی دارالحکومت دہلی میں مفتی مکرم نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز اور قربانی کے لیے تمام تر اقدامات جو گذشتہ برسوں میں کیے جاتے تھے، انہیں اس برس بھی اسی انداز میں انجام دیے جائیں۔
عالمی کورونا وائرس کی وبا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ایسے تمام تہوار بھی اس مہلک بیماری کی نظر ہو رہے ہیں، اب چونکہ عیدالاضحٰی بھی قریب ہے اور چاند کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔ ایسے میں شاہی مسجد فتحپوری کے امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے حکومت سے مذکورہ بالا درخواست کی ہے۔
مفتی مکرم نے اس اپیل میں مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے لیے گزشتہ برسوں کی طرح جو اقدامات کیے جاتے ہیں انہیں اسی طرح انجام دیے جائیں، عید کی نماز اور قربانی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں تاکہ مسلمان اپنے اس تہوار کو مناسکیں۔