اردو

urdu

ETV Bharat / state

امیزون کی عہدیدار اپرنا پرہت کو سپیریم کورٹ سے راحت - اپرنا کو معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے آج امیزون پرائم کی کمرشیل ہیڈ اپرنا پروہت کی پیشگی ضمانتی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ درخواست گذار کی گرفتاری نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اپرنا کو معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔

اپرنا پرہت کو سپیریم کورٹ سے راحت
اپرنا پرہت کو سپیریم کورٹ سے راحت

By

Published : Mar 5, 2021, 4:11 PM IST

سپریم کورٹ نے آج امیزون پرائم کی کمرشیل ہیڈ اپرنا پروہت کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ درخواست گذار کی گرفتاری نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اپرنا کو اس معاملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔

اطلاعات کے مطابق تانڈو ویب سیریز میں اپرنا پر ہندو دیوتاؤں، اتر پردیش پولیس کے اہلکاروں کی نامناسب تصویر کشی اور وزیر اعظم کی منفی تصویر پیش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

25 فروری کو اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

معاملے سے متعلق ایک شخص بلبیر آزاد نے 19 جنوری کو گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس ویب سیریز میں ہندو دیوتاؤں کو جان بوجھ کر بدنام کیا گیا ہے اور اتر پردیش پولیس کی نامناسب تصویر کشی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ٹانڈو سیریز کے عملے کو کسی بھی قسم کا قانونی تحفظ دینے سے انکار کردیا تھا اور انہیں اس معاملے میں ضمانت کے لئے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details