بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے بعد اداکار انوپم کھیر کی والدہ اور بھائی سمیت خاندان کے 4 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
اس بات کی جانکاری خود انوپم کھیر نے ایک ویڈیو شیئر کر کے دی ہے۔
انوپم کھیر کی والدہ سمیت خاندان کے چار افراد کورونا مثبت ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ 'دوستوں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ دلاری کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ ان میں ہلکی علامات ہیں۔ والدہ کو کوکیلا بین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نیز بھائی، بہنوئی اور بھانجی بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔
'میں نے خود کورونا ٹیسٹ کروایا ہے اور ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اس کے ساتھ میں نے بی ایم سی کو جانکاری دی ہے۔
ویڈیو میں انوپم نے مزید کہا 'میری والدہ دلاری دیوی کو گزشتہ کچھ دنوں سے بھوک نہیں لگ رہی تھی۔ وہ کچھ نہیں کھا رہی تھیں اور سوتی رہتی تھیں۔ چنانچہ ہم نے ڈاکٹر کے مشورے پر ان کا بلڈ ٹیسٹ کروایا، سب کچھ ٹھیک نکلا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے سی ٹی اسکین کرنے کو کہا۔ تو ہم نے اسکین کروایا تو کووڈ مثبت مائیلڈ نکلا۔'
یہ بھی پڑھیں: اداکار امیتابھ بچن کا بنگلہ 'جلسہ' سیل
واضح رہے کہ ہفتے کے روز یعنی سنیچر کی رات بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔
دونوں ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں اور زیر علاج ہیں۔ دونوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس آجائیں گے۔