وقار نے شکایت میں بتایا ہے کہ حج کے لیے انہوں نے اپنی اور اپنے خاندان کے 17 افراد کے لیے شاہین باغ کے ایک لبیک عمرہ نامی ٹراویل ایجنسی سے بکنگ کرائی تھی۔لیکن جب وہ مکہ پہنچے تو ان کی بکنگ رسید فرضی نکلی۔ عمرے کے سفر سے واپس آنے کے بعد انہوں نے ٹراویل ایجنسی کے مالک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔
عمرے کے نام پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی - عمرہ 2019
دار الحکومت دہلی کے شاہین باغ علاقے کے پولیس اسٹیشن میں عام آدمی پارٹی کے رہنما وقار چودھری نے عمرے کے نام پر دھوکہ دہی کا ایک معاملہ درج کرایا ہے۔
حج کے نام پر 12 لاکھ کی دھوکہ دہی
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹراویل ایجنسی نے ان کے ساتھ 12 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے، جس میں عمرہ کے سفر کے لیے فلائٹ کی ٹکٹ ، ویزا اور ہوٹل کی بکنگ شامل تھی۔