اردو

urdu

ETV Bharat / state

محلہ کلینک ڈاکٹر کورونا کے شکار - دہلی میں کورونا وائرس کے مثبت

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے کے ببرپور میں ایک 'محلہ کلینک' کے ڈاکٹر کو کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

محلہ کلینک ڈاکٹر کورونا کے شکار
محلہ کلینک ڈاکٹر کورونا کے شکار

By

Published : Mar 31, 2020, 5:28 PM IST

کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی اطلاع ملتے ہی محلہ کلینک کو سیل کردیا گیا ہے، تاہم تمام علاقے کو سینیٹائز کرنا شروع کردیا گیا۔

وہیں دوسری جانب جو لوگ 12 سے 20 مارچ تک محلہ کلینک میں علاج کروانے کے لیے آئے ہیں، ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی کوارنٹائن میں رہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقے کے ببرپور میں ایک 'محلہ کلینک' کے کو ڈاکٹر کو کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا ہے

محلہ کلینک کے ڈاکٹر کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد دہلی انتظامیہ کو محتاط کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی دہلی کے بابر پور علاقے میں جنتا مزدور کالونی میں واقع محلہ کلینک کے ایک ڈاکٹر کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد حکام نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے، اس واقعے سے متعلق پورے علاقے میں نوٹس لگائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی اطلاع ملتے ہی محلہ کلینک کو سیل کردیا گیا ہے، تاہم تمام علاقے کو سینیٹائز کرنا شروع کردیا گیا

دہلی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی مریض یا لوگ جو اس محلہ کلینک میں 12 مارچ سے 20 مارچ کے درمیان علاج کروانے آئے ہیں تو وہ اگلے 15 دن تک اپنے گھر میں ہی خود کو کوارنٹائن کریں۔

واضح رہے کہ ایسا معاملہ اس سے پہلے بھی شمال مشرقی دہلی کے بابر پور علاقے میں ایک محلہ کلینک میں سامنے آیا تھا، جہاں ایک ڈاکٹر کورونا سے متاثر پایا گیا تھا، جس کے بعد بابرپور علاقے کے 800 کے قریب افراد کو ان کے گھروں میں کوارنٹائن کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details