قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے سرحدی اور صنعتی شہر نوئیڈا میں کووڈ۔19 کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
نوئیڈا میں انتظامیہ کی تشہیری مہم واضح رہے کہ نوئیڈا نوڈل آفیسر نریندر بھوشن، پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی قیادت میں مختلف سطح پر آگاہی اور بیداری پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد ضلع کے باشندوں کو بیدار کرنا ہے۔
ضلع انفارمیشن آفیسر راکیش چوہان کے مطابق کورونا سے تحفظ کے لیے اترپردیش حکومت کی جانب سے باہر سے گھر آتے وقت کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں ایک احتیاطی ویڈیو تیار کی گئی ہے ، جو ڈی ایم آفس کے ذریعہ عام شہریوں کو بھیجی جارہی ہے۔
اترپردیش کے سرحدی اور صنعتی شہر نوئیڈا میں کووڈ۔19 کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس ویڈیو میں باہر سے گھر پہنچنے پر متعلقہ نکات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لیے مختلف اور مخصوص تدابیر کا ذکر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت اور انتظامیہ کے تمام تر دعووں اور کوششوں کے باوجود کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عملی طور پر بہت سی خامیاں بھی اجاگر ہو رہی ہے ہیں۔
جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک تشہیری پروگرام چلانے کا فیصلہ کیا ہے انتظامیہ تشہیر اور ہدایات پر زیادہ دہ زور دے رہی ہے، لیکن ایسا کہا جا رہا ہے کہ عملی طور پر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔