دہلی:ایک فیس بک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ تاریخ کا وہ صفحہ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا - بھارت چھوڑو تحریک، 8 اگست 1942 کو بمبئی سے شروع ہونے والی اس تحریک نے انگریزوں کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ اگست کی اس شام کو لوگ بمبئی کے گووالیہ ٹینک میدان میں جمع ہونا شروع ہو گئے، گاندھی نے 'کرویامرو' کا نعرہ دیا اور بھارت میں برطانوی راج کا تقریباً آخری باب شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت کی آمرانہ حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کے لیے ایک اور 'کرو یا مرو' تحریک کی ضرورت ہے، اب وقت آگیا ہے جب ناانصافی کے خلاف بولناہی ہوگا۔ آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کو بھارت چھوڑنا ہی ہوگا۔