اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناراض ڈی ٹی سی اسٹاف کا کیجریوال کے خلاف مورچہ

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال جام نگر ہاؤس میں اپنی نامزدگی کی باری کے لیے انتظار کر رہے ہیں، جہاں ڈی ٹی سی ملازمین بھی بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ کے سامنے جم کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔

ناراض ڈی ٹی سی اسٹاف کا کیجریوال کے خلاف مورچہ
ناراض ڈی ٹی سی اسٹاف کا کیجریوال کے خلاف مورچہ

By

Published : Jan 21, 2020, 7:44 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:46 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے سامنے یہ تمام ملازمین ڈی ٹی سی کی پریشانیوں اور اس کے بارے میں اروند کیجریوال حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اس گفتگو میں یہ بات صاف طور پر سنی جاسکتی ہے کہ وزیر اعلی کے لیے طنز کی شکل میں ان کی آواز کس طرح سامنے آرہی ہے۔

ناراض ڈی ٹی سی اسٹاف کا کیجریوال کے خلاف مورچہ

غور طلب ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال یہاں ایک تماشائی بن کر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے چہرے کے تاثرات کو دیکھ کر یہ بات صاف طور پر سمجھی جاسکتی ہے کہ ڈی ٹی سی ملازمین ان سے گفتگو کرنے کے لیے کس طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے قومی سکریٹری پنکج گپتا بھی اپنے وکیل کے ہمراہ کیجریوال کے ساتھ یہاں بیٹھے ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے جہاں سے وزیر اعلی اروند کیجریوال انتخابات لڑ رہے ہیں، وہاں سے ڈی ٹی سی ملازمین اور مشتعل افراد بھی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے ہیں۔ ان کی بڑی تعداد کی وجہ سے وزیر اعلی اپنی نامزدگی کے لیے تقریبا 44 گھنٹے انتظار کیے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details