اردو

urdu

ETV Bharat / state

ذاکر حسین کالج کے پرنسپل کی جانب سے جاری کردہ سرکلر پر اظہار برہمی - یو جی سی

ذاکر حسین کالج (ایوینگ) کے پرنسپل نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں اساتذہ سے کہا گیا کہ وہ یو جی سی ریگولیشنز 2009-10 کے تحت فراہم کردہ پی ایچ ڈی تھیسس کی سافٹ کاپی ساتھ ہی پلیگریزم رپورٹ کالج کے سیکشن آفیسر میں 5 جولائی سے قبل جمع کریں۔

Anger expressed on the circular of the principal of Zakir Hussain College
ذاکر حسین کالج کے پرنسپل کی جانب سے جاری کردہ سرکلر پر اظہار برہمی

By

Published : Jun 27, 2020, 6:39 PM IST

فورم برائے اکیڈمکس فار سوشل جسٹس نے اساتذہ کی تقرریوں کے بعد پی ایچ ڈی ریسرچ ورک کی سافٹ کاپی کا مطالبہ کر کے انہیں ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ایسی ہدایات یو جی سی / دہلی یونیورسٹی انتظامیہ نے دی ہیں، جس کی وجہ سے کالج اساتذہ میں افراتفری کا ماحول ہے۔

ذاکر حسین کالج کے پرنسپل کی جانب سے جاری کردہ سرکلر پر اظہار برہمی

اس فورم کے چیئرمین اور دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے سابق ممبر پروفیسر ہنسراج سمن نے کہا ہے کہ اساتذہ کی تقرری سے قبل درخواستوں کے اسکوٹنی اور اسکریننگ کا عمل پرنسپل کی بنائی گئی کمیٹی کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ امیدواروں کو مضمون اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کی جانچ پڑتال کے بعد ہی انٹرویو میں بلایا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سلیکشن کے عمل سے پہلے، تمام امیدواروں کی اہلیت کا ایک مکمل فارمیٹ (اسنوپیسیز) انٹرویو بورڈ کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ امیدواروں کو بورڈ کے ممبروں کی جانچ پڑتال کے بعد ہی انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ کے تقرری کے بعد ہی تقرری کا خط دیا گیا تھا ، پھر دوبارہ جوائن کرنے سے پہلے کالج انتظامیہ سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کے بعد جوائنگ کراتی ہے۔

فورم کے سکریٹری جنرل پروفیسر کیلاش پرکاش سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر ذاکر حسین کالج اساتذہ کے پی ایچ ڈی کے تحقیقی کام کی سافٹ کاپی مانگ رہا، ایسی کوئی ہدایات ان کو یو جی سی یا ڈی یو انتظامیہ نے جاری کی ہیں اور اگر جاری کیا تو اسے پیش کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details