اردو

urdu

ETV Bharat / state

آنند وہار: چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی - خدشہ

دہلی کے آنند وہار کے قریب چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا پورا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

آنند وہار: چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی
آنند وہار: چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی

By

Published : May 29, 2020, 10:01 AM IST

شاہدرہ ضلع کے علاقے آنند وہار میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم محکمہ فائر ٹیم نے بروقت آگ پر قابو پالیا اور اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ فائر کے اہلکار کے مطابق یہ آگ آنند وہار کے پشپانجلی ہسپتال کے قریب پلاٹ نمبر سی 3 پر واقع 4 منزلہ عمارت میں لگی تھی۔

اطلاع ملنے پر آدھا درجن فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔ آگ 4 منزلہ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی جس نے آگ پر قابو پالیا۔ دوسری اور تیسری منزل پر کوئی نہیں رہتا تھا۔

عمارت کا اوپری حصہ طویل عرصے سے بند تھا۔ گھر کے نچلے حصے میں رہنے والے افراد وقت پر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details