ریاست ہریانہ میں مولانا زبیر ابن آدم کا انتقال میوات کے لیے عظیم خسارہ مانا جارہا ہے۔ علماء کرام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ میوات کی سماجی، علمی، شخصیت مولانا محمد زبیر ابن آدم امام نگر کے انتقال پر میوات کی سرکردہ شخصیات کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
علماء کرام نے کہا کہ مولانا زبیر ابن آدم کمپیوٹر سینٹر کی خدمات میوات بشمول ہریانہ، راجستھان، یوپی میں بے شمار رہی ہیں۔ مولانا زبیر کے انتقال سے خصوصی طور پر اہل مدارس کو بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ اہل مدارس کے سبھی کیلنڈروں کے بنانے کا ایسا حسین مرکز تھا جہاں علماء کرام بلا جھجھک کے تشریف لاتے تھے۔ اردو حلقوں میں خصوصی طور پر میوات کے تعلق سے جو کتابیں شائع ہوئی ہیں ان میں مولانا مرحوم کا اہم کردار رہا ہے۔