اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی پولیس کے اے ایس آئی کی کورونا سے موت

دہلی میں ایک اے ایس آئی کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی دہلی میں خدمات انجام دینے والے پولیس اہلکار کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔

دہلی میں ایک اے ایس آئی کی کورونا سے موت
دہلی میں ایک اے ایس آئی کی کورونا سے موت

By

Published : May 31, 2020, 12:09 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے بیچ دہلی پولیس کے ایک اور اہلکار کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ اے ایس آئی شیشمنی وسطی دہلی کی کرائم برانچ ٹیم میں تعینات تھے۔ ان کی جانچ رپورٹ 26 مئی کو تحقیقات کے دوران مثبت آئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال میں علاج کے دوران ہی ایس اے آئی شیشمنی کی موت ہوگئی ہے۔ اے ایس آئی شیشمنی مدھیہ پردیش کا رہائشی تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سے پہلے بھی دہلی پولیس کے اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مسٹر پانڈے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد سال 2014 میں بطور اے ایس آئی دہلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔وہ ان دنوں کرائم برانچ میں تعینات تھے۔انہوں نے 26 مئی کو بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا تھا،جس کی رپورٹ 28 مئی کو پازیٹو آئی تھی۔اس کے بعد انہیں دھولاکواں علاقے میں واقع آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں کل شام ان کی موت ہوگئی۔
دہلی پولیس میں کورونا وائرس سے پہلی موت بھارت نگر تھانے میں تعینات کانسٹیبل امت کی ہوئی تھی۔چار مئی کو اچانک امت کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔پانچ مئی کو ان کی موت ہوگئی تھی۔موت کے بعد اگلے دن آئی امت کی کورونا رپورٹ میں وہ متاثر پائے گئے۔
واضح رہے کہ پولیس کی مختلف یونٹ کے تقریباً چار سو پولیس اہلکاروں کے متاثر ہونے پر ان کے رابطے میں آنے والے تقریباً ایک ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو احتیاط کے طورپر قرنطینہ کیاگیاہے۔
دارالحکومت میں کل شام تک 1,163 کورونا کے نئے معاملے سامنے آچکے ہیں اور 18 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔اسی کے ساتھ دہلی میں 18,549 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 416 پہنچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details