اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ شوٹر کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے: غلام نبی آزاد

گزشتہ کل جامعہ کے باہر سی اے اے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ چل رہا تھا، جس میں ایک نامعلوم شخص نے گولی چلائی تھی، اس حملہ میں جامعہ کا شاداب فاروقی نامی ایک طالب علم زخمی ہو گیا تھا۔

ghulam nabi azad
ghulam nabi azad

By

Published : Jan 31, 2020, 4:44 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:20 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے جامعہ میں گولی چلانے والے نابالغ بچے کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ اور اس کے علاوہ جے این یو میں طلبہ پر حملہ کرنے والوں کو بھی گرفتار کرنے کی گزارش کی ہے۔

غلام نبی آزاد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'جے این یو اور جامعہ میں جن لوگوں نے حملہ کیا ہے وہ برسر اقتدار پارٹی کے لوگ ہیں۔ ان سب ملزمین کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے، اور یہ سب حکومت کی منظوری سے ہو رہا ہے'۔

مزید پڑھیے:-
'کسی بھی نظریہ سے پہلے ہم بھارتی شہری ہیں'
جامعہ فائرنگ: ملزم کو جوینائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا

دراصل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب گزشتہ کل سی اے اے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا، اس مظاہرے میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور ایک طالب علم کو زخمی کر دیا، پولیس نے حملہ ور کو گرفتار کیا اور اسے جونائیل بتایا ہے۔

آج اس ملزم کو جونائل کورٹ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی گولی سے زخمی ہوے طالب علم کو ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے:-
جموں ۔ سرینگر ہائی وے پر انکاؤنٹر، متعدد عسکریت پسند ہلاک
چوتھا ٹی۔20میچ: بھارت کی پہلے بلے بازی

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details