اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمٹی اسکول پشپ وہار نے ڈاکٹر جی پی گوتم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا - ڈاکٹر جی پی گوتم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

ڈاکٹر جی پی گوتم اور امان کچرو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں لڑکیوں کے زمرے میں ایمیٹی اسکول پشپ وہار جبکہ لڑکوں کے زمرے میں ڈی پی ایس انٹرنیشنل اسکول ساکیت نے کامیابی حاصل کر لی۔

1
1

By

Published : Dec 22, 2022, 7:40 PM IST

نئی دہلی:ڈی پی ایس انٹرنیشنل اسکول ساکیت اور فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) نئی دہلی کے زیر انتظام مشترکہ طور منعقدہ ڈاکٹر جی پی گوتم اور امان کچرو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے لڑکیوں کے زمرے میں ایمیٹی اسکول پشپ وہار نے ڈی پی ایس انٹرنیشنل اسکول ساکیت کو 3-0 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ لڑکوں کے زمرے میں ڈی پی ایس انٹرنیشنل اسکول ساکیت نے ایمیٹی انٹرنیشنل اسکول ساکیت کو 3-0 سے شکست دے خطاب اپنے نام کر لیا۔ Amity School Pushp Vihar wins Dr GP Gautam Memorial Football Tournament

ٹورنمنٹ کا افتتاح شروانی راؤ، پرنسپل، ڈی پی ایس انٹرنیشنل اسکول نے انوپ سنگھ کالیرامنا کی موجودگی میں کیا۔کسان سنگھ کے علاقائی تنظیمی وزیر سری نواس اور بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی ریاست کے خزانچی ڈاکٹر وشنو متل نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کے محکمہ کھیل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کینجوم نیگومڈیر، پی ای ایف آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین، وپن شرما، نریش تومر، ببومان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر جی پی گوتم اور امان کچرو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ
ڈاکٹر جی پی گوتم اور امان کچرو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ
ڈاکٹر جی پی گوتم اور امان کچرو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

پروگرام کے آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر چیتن کمار نے کہا کہ ’’یہ ٹورنامنٹ پی ای ایف آئی کی جانب سے گزشتہ 7 برسوں سے منعقد کیا جا رہا ہے، اس بار اس کا انعقاد ڈی پی ایس انٹرنیشنل اسکول ساکیت میں کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد بچوں کو کھیلنے کی ترغیب دینا اور ان میں پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:ہنس کلب نے دہلی ویمن فٹبال لیگ جیتا

لڑکوں کے زمرے میں ڈی پی ایس ساکیت کے جووین نے سب سے زیادہ گول کیے، ایمیٹی ساکیت کے کرشنا نے بہترین ڈیفنڈر کا خطاب حاصل کیا۔ ڈی پی ایس ساکیت کے وویک بہترین گول کیپر رہے۔ لڑکیوں کے زمرے میں ایمٹی اسکول کی سوہانی کے پاس سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details