پچاسویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں صدی کے مہانائک امیتابھ بچن کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائیگا-
76ملکوں کی تقریبا 250فلموں کی نمائش بھی ہوگی ۔ اطلاعات ونشریات کے وزیرپرکاش جاوڈیکر نے یہ اعلان کیا۔
مسٹر جاوڈیکر نے بتایاکہ 20 سے 28 نومبرتک جاری رہنے والا یہ فلمی میلہ گولڈن جوبلی ہوگا-
اس میں 76ملکوں کی تقریبا 250فلمیں دکھائی جائیں گی اور 10ہزار لوگوں کے شرکت کرنے کی امید ہے۔
تقریب میں امیتابھ بچن کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ پیش کیاجائیگا۔ اس میں مسٹر بچن کی چنندہ فلمیں بھی دکھائی جائیں گی ۔
مسٹر جاوڈیکر نے بتایاکہ تقریب میں 26 بھارتی فیچر فلمیں اور 15غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔