شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا' شری رام جنم بھومی پر اتفاق رائے سے آئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں تمام فرقوں اور مذہب کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم اس فیصلے کو دل سے تسلیم کرتے ہوئے امن اور خیر سگالی سے بھرپور ایک بھارت۔ سریشٹھ بھارت کے اپنے عزم کے تئیں عہد بند رہیں۔'
' یہ تاریخی فیصلہ ملک کے اتحاد، سالمیت اور قوت فراہم کرے گا' - سپریم کورٹ کے فیصلے کا میں خیر مقدم کرتا ہوں
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے بابری مسجد اراضی تنازعہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی فیصلہ ملک کے اتحاد سالمیت اور عظیم ثقافت کو مزید تقویت فراہم کریگا۔
انہوں نے کہا' مجھے پورا یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ تاریخی فیصلہ اپنے آپ میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔یہ فیصلہ ہندوستان کے اتحاد‘ ثالمیت او رعظیم ثقافت کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔... دہائیوں سے جاری شری رام جنم بھومی کے اس قانونی تنازعہ کو آج اس فیصلے سے حتمی شکل ملی ہے۔ میں بھارت کے عدالتی نظام اور تمام ججوں کو سلام کرتا ہوں۔'
شاہ نے شری رام جنم بھومی قانونی تنازعہ کو حل کرنے میں شامل تمام اداروں‘ پورے ملک اور سنت سماج کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے استنے برسوں تک اس کے لئے کوشش کی۔