امت شاہ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی چار ٹیمیں دہرادون سے جوشی مٹھ روانہ کریں۔ ہمالیائی سرحد کی حفاظت پر مامور ہند- تبت سرحدی پولیس کو بھی جوشی مٹھ کے ارد گرد علاقے میں امدادی کاموں میں شامل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
گلیشیئر حادثہ: امت شاہ کی راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی - وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے حالات پیدا ہونے کے پیش نظر وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
![گلیشیئر حادثہ: امت شاہ کی راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی Amit Shah speaks to CM Rawat over Chamoli situation, assures all possible help](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10540319-427-10540319-1612755890610.jpg)
امت شاہ کی راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں ضلع چمولی کے رینی گاؤں میں گلیشیر کی زد میں آنے سے کم از کم 14 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، تاحال تقریباً 150افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گلیشیئر کے ٹوٹنے سے رشی گنگا پاور پروجیکٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور سیلاب سے الکانندا ندی کی آبی سطح میں کئی فٹ تک اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی ہے ۔