کورونا انفیکشن کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دہلی میں صورت حال کا جائزہ لیا۔
امیت شاہ نے دہلی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ویڈیو امت شاہ نے دہلی میں کورونا وبا کی صورت حال پر ایک ہفتہ میں تیسری مرتبہ میٹنگ کی ہے۔
اس میٹنگ میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال، دہلی پولیس کمشنر ایس این شری واستو، اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ ساتھ وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کے افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
کورونا وائرس انفیکشن کے تازہ صورت حال کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے کی تیاریوں اور منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی اور این سی آر کے اضلاع کے درمیان لوگوں کی آمد و رفت کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ کورونا انفیکشن سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات اور اعلانات کا بھی اس میٹنگ میں ذکر کیا گیا۔ امت شاہ نے گزشتہ چار دنوں سے دہلی میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی اروند کیجری وال اور سینئر افسران کے ساتھ مسلسل میٹنگز کی ہیں۔
دہلی کے تینوں نگر کارپوریٹروں کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں امیت شاہ دہلی کے سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے ساتھ بھی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات چیت کی تھی۔
وزیر داخلہ نے دہلی حکومت کے کورونا علاج کے لئے متعین اسپتال لوک نائک جے پرکاش کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد راجدھانی کے سبھی اسپتالوں میں نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران آئے مشوروں کی بنیاد پر ہی دہلی میں کورونا جانچ کی قیمت ٹیکس کے ساتھ 2400 روپے طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کنٹینمینٹ زون میں ریپیڈ ٹسٹ بھی بڑی تعداد میں کئے جارہے ہیں۔
راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور بدھ کے اعدادوشمار کے مطابق 2414 نئے معاملے سامنے آنے سے مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 47 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران کووڈ کے 67 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔