اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی حملے میں ہلاک شدہ افراد کو خراج - 26/11 Mumbai terror attack: Amit Shah pays tribute

26 نومبر 2008 کو ممبئی کو بم دھماکوں اوراندھا دھند فائرنگ سے دہشت گردوں نے ہلا کر رکھ دیا۔ بارہ سال قبل اس حملے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

امت شاہ نے ممبئی حملے میں شہدا کو یاد کیا
امت شاہ نے ممبئی حملے میں شہدا کو یاد کیا

By

Published : Nov 26, 2020, 3:38 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کے روز ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 12 ویں برسی کے موقع پراس حملہ میں دہشت گردوں سے ڈٹ کر سامنا کرنے والے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کوان کی بہادری اورقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

26 نومبر 2008 کو ممبئی کو بم دھماکوں اوراندھا دھند فائرنگ سے دہشت گردوں نے ہلا کر رکھ دیا۔ بارہ سال قبل اس حملے میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

شاہ نے آج اس حملے کی 12 ویں برسی کے موقع پر جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’میں ممبئی 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کا سامنا کرنے والے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کو سیلیوٹ۔ یہ قوم آپ کی بہادری اور قربانیوں کے لئے ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details