شاہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےایک ٹویٹ کیا اور لکھا ’’لوکمانیا بال گنگادھر تلک جی کی تحریک آزادی میں ایک بے مثال تعاون رہا ہے ، انہوں نے اپنی زندگی کا ہر ایک لمحہ ملک کے لئے وقف کر کے انقلابیوں کی ایک نظریاتی نسل تیار کی ۔ انگریزوں کے خلاف آواز بلند کر کے انہوں نے سوراج کو جو نعرہ دیا تھا اس سے ملک میں نئا جوش اور اعتماد پیدا کیا ‘‘ ۔
لوکمانیا تلک کوامت شاہ کی خراج عقیدت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوکمانیا بال گنگادھر تلک کی برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں کے خلاف آواز بلند کر کے انہوں نے سوراج کا جو نعرے دیا اس نے ملک میں نئی ہمت اور اعتماد پیدا کیا ۔
انہوں نے کہا ،’’ لوکمانیا تلک ہندوستانی ثقافت اور اس کے شعور کی روح ہیں ۔ وہ چھوت چھات کے سخت مخالف تھے ۔ انہوں نے ذات پات اور فرقوں میں منقسم معاشرے کو متحد کرنے کے لئے ایک بہت بڑی تحریک چلائی۔ انگریزوں سے خوفزدہ لوگوں کو آزادی کے لئے ترغیب دینے کے لئے تلک جی نے گنیش فیسٹیول کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیے:کورونا کے کیسیز 17 لاکھ کے قریب، صحتمند بھی 11 لاکھ کے قریب
وزیر داخلہ نے مزید لکھا ’’لوکمانیا تلک جی کا مطالعہ وسیع تھا ، ان کے خیالات اور تحقیق کو ان کے گہرے غور و فکر سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ جب ملک غلامی کی بیڑیوں جکڑا ہو تو تب عقیدت اور نجات کی نہیں ، کام کی ضرورت ہو تی ہے۔ ایسے بہادر کو ان کی 100 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔