گوہاٹی: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سنیئر رہنما امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی۔ نڈا شام یہاں پارٹی کارکنوں کی ایک اہم میٹنگ میں حصہ لیں گے۔Amit Shah JP nadda Will Join Party Workers Meeting In Assam
بی جے پی کی آسام یونٹ کے صدر بھاویش کلِیتا نے کہا کہ پارٹی کے دو سینئر لیڈر ہفتہ کو آسام ریاستی بی جے پی کے نو تعمیر شدہ ہیڈکوارٹر کا افتتاح بھی کریں گے جس کے بعد بوتھ سطح کے کارکنوں کی میٹنگ ہوگی۔
مسٹرشاہ اور نڈا جمعہ کی شام کور کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ ریاست سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Nitish Cabinet Expansion نتیش کابینہ میں توسیع، 31 وزراء لیں گے حلف
تین شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ، تریپورہ اور ناگالینڈ میں اگلے سال کے اوائل میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ میزورم میں انتخابات 2023 کے آخر میں ہوں گے۔Amit Shah JP nadda Will Join Party Workers Meeting In Assam