جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کو لیکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں نئی دلی میں آج تین میٹنگیز منعقد ہوئی جن میں جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات اور شہری و سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کے متعلق جائزہ لیا گیا۔ Amit Shah Meetings On J&K
وزیر داخلہ کے علاوہ ان اہم میٹنگز میں قومی سلامتی مشیر اجیت دوول،مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا، ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیریو اروند کمار اور سکیورٹی فورسز کے سربراہان شامل تھے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،سیکریٹری محکمہ داخلہ، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی رشمی رنجن سوین نے بھی شرکت کی۔
پہلی میٹنگ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں منعقد ہوئی جس دوران امرناتھ یاترا کے لیے کئے جانے والے انتظامات مواصلاتی نظام، یاترا کے روٹ پر سکیورٹی، یاتریوں کے لیے صحت کی سہولیات اور دیگر ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ Amarnath Yatra Meeting in Delhi
اس موقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ نے امرناتھ یاتریوں کی نقل و حرکت، رہائش، بجلی، پانی، مواصلات اور صحت سمیت تمام ضروری سہولیات کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Amit Shah on Amarnath Yatra 2022
وزیر داخلہ نے کہا کہ یاترا کے روٹ پر کسی بھی قسم کی معلومات کو بہتر طریقے سے پہنچانے اور پھیلانے کے لیے موبائل ٹاورز کو بڑھایا جانا چاہیے، ساتھ ہی زمین کھسکنے کی صورت میں فوری طور پر راستہ کھولنے کے لیے مشینیں تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی۔
وزیر داخلہ نے کسی بھی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب تعداد میں آکسیجن سلنڈر، مناسب طبی سہولیات اور ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے امرناتھ یاترا کے دوران تمام قسم کی ٹرانسپورٹ خدمات میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
اس کے علاوہ ایک اور میٹنگ میں جموں کشمیر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کشمیر پنڈتوں کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ایل جی اور سیکورٹی فورسز کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ امرناتھ یاترا کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے تمام تیاریاں اور اقدامات کئے جائیں جبکہ ان 43 دنوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع کو انجام دینے سے روکا جائے۔
Amit Shah Meetings On J&K: دہلی میں جموں و کشمیر سکیورٹی صورتحال و امرناتھ یاترا کے لیے میٹنگیز منعقد - Amarnath Yatra Meeting in Delhi
جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کو لیکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں نئی دلی میں آج تین میٹنگیز منعقد ہوئی جن میں جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات اور شہری و سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کے متعلق جائزہ لیا گیا۔ Amit Shah Meetings On J&K
امت شاہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے یاترا کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے مقصد کے لیے سی آر پی ایف کی تقریباً 50 کمپنیوں کو پہلے ہی وادی بھیج دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں اس سال تقریباً تین لاکھ یاتریوں کی آمد کا امکان ہے۔ آن لائن رجسٹریشن شروع ہو چکا ہے، یاترا 30 جون سے 11 اگست کے درمیان 43 دنوں کے لیے مقرر ہے۔
Last Updated : May 17, 2022, 9:02 PM IST