اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کے علاج کی فیس میں تین گنا کٹوتی - دہلی کی خبریں

دہلی میں کورونا وائرس سے بگڑتے حالات کو سنبھالنے کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ کمان اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد مریضوں کی جانچ اور علاج آسان کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کےعلاج کی فیس میں تین گنا کٹوتی
پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا کےعلاج کی فیس میں تین گنا کٹوتی

By

Published : Jun 19, 2020, 11:00 PM IST

اب کورونا جانچ کی فیس تقریبا نصف کرنے کے بعد اسپتالوں کی علاج فیس میں بھی کمی کی گئی ہے۔

امت شاہ نے علاج فیس میں کٹوتی کے لیے نیتی آیوگ کے ڈاکٹر وی کے پال کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر تین دن میں رپورٹ مانگی تھی۔ کمیٹی کو دہلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں آئیسولیشن بیڈ، بغیر وینٹیلیٹر کے آئی سی یو اور وینٹیلیٹر کے ساتھ آئی سی یو میں کورونا کے علاج کی فیس سمیت دیگر پریشانیوں کو حل کرنے کی سفارش کی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر پال کی علاج میں بڑی کٹوتی کی سفارشات کو حکومت نے تسلیم کرلیا ہے جس سے دہلی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کا خرچ تین گنا تک کم ہو جائے گا۔

کمیٹی نے پی پی ای کٹز کے ساتھ آئیسولیشن بیڈز کے لئے آٹھ سے دس ہزار، بغیر وینٹیلیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ کی قیمت 13 سے 15 ہزار اور وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو بیڈ کی فیس پندرہ سے اٹھارہ ہزار طے کی ہے۔

پہلے پرائیویٹ اسپتالوں میں آئیسولیشن بیڈ کی قیمت 24 سے 25 ہزار، آئی سی یو بیڈ کی قیمت 34 سے 43 ہزار اور جبکہ آئی سی یو وینٹیلیٹر کے ساتھ 44 سے 54 ہزار روپے کے بیچ تھی۔ اس کے علاوہ پی پی ای کٹز کے پیسے الگ سے وصول کیے جاتے تھے۔ دہلی میں کورونا کی جانچ کی قیمت بھی 4500 سے کم کر کے 2400 کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جانچ بھی کافی بڑھا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details