برندا کرت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر ملک میں نفرت پھیلانے والے وزیر کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت فرقہ پرستانہ ایجنڈہ کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔
'امت شاہ 'ہیٹ منسٹر' کی طرح کام کر رہے ہیں' - undefined
سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو برندا کرت نے وزیرداخلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت، ملک کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔'
!['امت شاہ 'ہیٹ منسٹر' کی طرح کام کر رہے ہیں' Amit Shah acting like 'hate minister': Brinda Karat](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6171749-thumbnail-3x2-kar.jpg)
امت شاہ ’ہیٹ منسٹر‘ کی طرح کام کر رہے ہیں
انہوں نے امت شاہ کی جانب سے ایک انتخابی جلسہ کے دوران شاہین باغ پر کئے گئے ریمارکس کو غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ امت شاہ، ہوم منسٹر کی طرح کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ ’ہیٹ منسٹر‘ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
برندا کرت سی پی ایم کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ کے شاہین باغ احتجاجیوں سے متعلق تبصرہ پر سخت تنقید کی۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 7:12 AM IST