اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amir Abidi Providing Quality Education to Youth: نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں، عامر عابدی - مسلم نوججوانوں کی تعلیم و تربیت

کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم یافتہ نوجوانوں پر ہوتا ہے۔ علم افراد کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور سیرت و کردار کی تعمیر کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اسی خیال کے ساتھ متوسط طبقے کے مسلم نوجوانوں کو زیورِ علم سے آراستہ کرکے انہیں ملازمت فراہم کرنے کا کام عامر عابدی گزشتہ کئی برسوں سے کرتے آ رہے ہیں۔ Amir Abidi is providing better education to youth

نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں عامر عابدی
نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں عامر عابدی

By

Published : Feb 24, 2022, 12:18 PM IST

Updated : Feb 24, 2022, 9:31 PM IST

عامر عابدی نے اپنے سفر کا آغاز فیشن ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا لیکن شہر اور دیہات کی تعلیم میں فرق دیکھنے کے بعد انہیں یہ بات ستانے لگی اور انہوں نے مستقبل میں متوسط طبقے کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ روزگار سے جوڑنے کا عہد کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں کام ایسے نوجوانوں کو تربیت دینی شروع کی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان نوجوانوں سے بھی بات کی جنہوں نے عامر عابدی کے سینٹر سے نہ صرف تربیت حاصل کی بلکہ انہیں تربیت کے دوران ہی ملامت اختیار کرلی۔

نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں عامر عابدی

انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی شخصیت سازی کی گئی جس کی بدولت وہ آج برسر روزگار ہیں۔ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ملک کے نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر ہی ہمارا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے۔ اسی لیے عامر عابدی دہلی، یوپی اور بہار سمیت ان تمام علاقوں کے نوجوانوں کو باصلاحیت اور قابل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں۔

نوجوانوں کو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں عامر عابدی

یہ بھی پڑھیں:

عامر عابدی کو اس سفر کے دوران متعدد تنظیموں اور اداروں کی جانب سے ایوارڈز اور اسناد سے بھی نوازا گیا ہے جن میں جینیوا کے ذریعے دیا گیا اعزاز سرِفہرست ہے۔

Last Updated : Feb 24, 2022, 9:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details