سائبر حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھارت کی اعلیٰ ایجنسی سی ای آر ٹی ۔ آئی این (کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم ۔ انڈیا) پوری طرح تیار ہے اور ایجنسی نے سرکاری محکموں، اداروں اور تجارتی ایسوسی ایشنز کو ممکنہ سائبر حملوں کے تعلق سے ایک ایڈوائزری جاری کی۔
بھارت میں مارچ 2019 تک نیشنل سائبر سیکورٹی چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے گلشن رائے نے ای ٹی وی کو بتایا کہ ایسے سائبر حملوں کے پیچھے مشتبہ طور پر چین، پاکستان یا شمالی کوریا ہو سکتا ہے اور موجودہ پس منظر میں یہ تین ممالک بھارت کے خلاف اپنے مفادات وابستہ رکھتے ہیں۔ وہ انفرادی طور پر یا باہمی تعاون کے ذریعہ بھارت پر سائبر حملہ کرنے کی فراغ میں ہوسکتے ہیں۔
سائبر حملوں کی وجوہات کے بارے میں بتاتے ہوئے گلشن رائے نے کہا کہ ’محرکات میں مالی مفاد، جاسوسی یا فوجی مقاصد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سائبرحملوں کے ذریعہ بھارت میں خوف و ہراس کو پھیلانا بھی مقصد ہوسکتا ہے۔