اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کے دھرنے کے بیچ حسن خاں میواتی کو یاد کیا گیا - mewat news

میوات کے راجا رہے شہید حسن خاں میواتی کا 495 واں یوم شہادت کسانوں کے احتجاج کے بیچ منایا گیا۔

hasan khan mewati
کسانوں کے دھرنے کے بیچ منایا گیا حسن خاں میواتی کا یوم شہادت

By

Published : Mar 16, 2021, 10:23 AM IST

میوات میں راجستھان ہریانہ کی سنہیڑا بارڈر پر جاری کسان دھرنے میں اس بار شہیدی دیوس منایا گیا۔ ہر سال میوات وکاس سبھا سمیت مختلف تنظیمیں ملک بھر میں 15 مارچ کو یوم شہادت مناتی ہیں۔

آج کسانوں کے بینر تلے منعقد یوم شہادت کی صدارت مولانا ارشد میل کھیڑلہ نے فرمائی۔ اس پروگرام میں کسان رہنما یوگیندر یادو، درشن پال، امرا رام جی، رشید احمد ایڈووکیٹ، مفتی سلیم ساکرس سمیت ہزاروں میواتی کسان موجود رہے۔

مفتی سلیم ساکرس نے بتایا کہ راجہ حسن خاں میواتی ملک میں بہادری اور وطن پرستی کی اعلی مثال تھے۔ ملک کے لیے 12 ہزار فوجیوں کے ساتھ حسن خاں میواتی نے خانوا کے میدان میں بابر کے خلاف اور ہندو راجا رانا سانگا کا ساتھ دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ ملک میں اتنی بڑی قربانی کی مثال شاذ و نادر ہی ملے گی۔ آج اسی ملک میں ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

کسانوں کے دھرنے کے بیچ منایا گیا حسن خاں میواتی کا یوم شہادت

کسان رہنما یوگیندر یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت قوانین کو حکومت تحفہ بتا کر ہم پر مسلط کر رہی ہے لیکن کسانوں نے اس تحفہ کا کبھی مطالبہ ہی نہیں کیا۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے ٹکراؤ کیا ہے اس کا انجام اسے بھگتنا پڑےگا۔

یوگیندر یادو کا کسانوں سے خطاب

'دینی روشنی دنیاوی تعلیم' کی سربراہ ریشما انڈین غازی آباد نے کہا کہ ان کی گاڑی کا ٹائر خراب کیا گیا لیکن انہیں اس پروگرام میں پہنچنا تھا اس لیے وہ بائک سے میوات پہنچی۔ انہوں نے حسن خاں میواتی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بابر سے لڑنے میں ہندو مسلم ایک ہو سکتے ہیں تو آج بھی ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details