اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urinating at American Airlines امریکی ایئرلائنز نے ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے والے بھارتی شہری کو پرواز کرنے سے روکا - دہلی اردو نیوز

امریکی ائیرلائنز کی فلائٹ میں ایک بھارتی طالب علم نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں امریکی مسافر پر پیشاب کردیا۔ یہ معاملہ تین مارچ کا بتایا جارہا ہے، ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد طالب علم نے معافی مانگ لی تھی، وہیں ائیر لائنز نے طالب علم پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 5, 2023, 1:19 PM IST

دہلی: نیو یارک سے نئی دہلی جانے والی امریکن ایئرلائنز (اے اے 292) کی فلائٹ میں ایک مسافر نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں جہاز میں موجود ایک امریکی مسافر پر پیشاب کر دیا۔ ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ ملزم امریکی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ وہ نشے کی حالت میں تھا اس نے فلائٹ میں موجود ایک مسافر پر پیشاب کردیا، جس کے بعد مسافر نے ائیر لائنز عملے سے اس کی شکایت کی۔ امریکی ایئر لائنز کے بیان میں کہا گیا کہ امریکن ایئر لائنز کی فلائٹ 292 جان ایف کینڈی انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سروس کے دوران ایک شخص پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ فلائٹ رات 9:50 بجے دہلی میں لینڈ ہوئی۔

ائیرلائنز نے کہا کہ وہ مستقبل کے لیے اس طالب علم کے سفر کرنے پر پابندی عائد کر رہے ہیں، کیوں کہ طالب علم بہت زیادہ نشے میں تھا اور وہ عملہ کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تھا۔ وہ بار بار عملے سے بحث کر رہا تھا۔ اپنی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھا اور عملے، طیارے کی حفاظت کے لیے مسلسل خطرہ پیدا کر رہا تھا۔ ساتھی مسافروں کو اپنی حرکت سے پریشان کرنے کے بعد آخر کار اس نے ایک مسافر پر پیشاب کر دیا۔

ہوائی اڈے کے اہلکار نے بتایا کہ لینڈنگ سے پہلے امریکن ایئر لائنز کے پائلٹ نے بورڈ پر ایک مسافر کے بارے سے متعلق دہلی اے ٹی سی سے رابطہ کیا اور سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے کی اطلاع سی آئی ایس ایف کو ضروری کارروائی کے لیے دی گئی۔ طیارہ اترنے کے بعد سی آئی ایس ایف اہلکار اسے جہاز سے باہر لے گئے اور مذکورہ طالب علم نے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔ بتایا گیا کہ اس معاملے میں ایئرپورٹ پولیس نے نوٹس لے لیا ہے۔ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ انہیں آریہ ووہرا کے خلاف فلائٹ کے دوران ایک مسافر پر پیشاب کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔

آریہ ووہرا امریکہ میں ایک طالب علم ہیں۔ وہ ڈیفنس کالونی، دہلی کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہم ضروری قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے ایئر لائن کمپنی سے تفصیلی معلومات طلب کی ہیں۔ ڈی جی سی اے اہلکار نے کہا کہ ہمیں متعلقہ ایئر لائن سے رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال کو سنبھالا ہے اور مناسب کارروائی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 26 نومبر کو نیویارک سے دہلی ایئر انڈیا کی پرواز میں پیشاب کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا، شنکر مشرا نامی شخص نے نشے کی حالت میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد شنکر مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور تقریباً ایک مہینے بعد مشرا کو گرفتار کیا گیا۔ ایک مہینے جیل میں رہنے کے بعد مشرا کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : Air India Passenger Urinating Case دوران پرواز خاتون مسافر پر پیشاب کرنے والا ملزم شنکر مشرا گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details